کراچی (اسد ابن حسن) ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کے آفس سے نادرا کی جانب سے منسوخ شدہ 876 شناختی کارڈ ہولڈرز کو حتمی نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں خواتین سمیت مردوں کے شناختی کارڈ نادرا نے منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کی تھی اور اس منسوخی سے پہلے ان تمام افراد کو نادرا نے بھی دو مرتبہ نوٹسز جاری کیے تھے مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔