• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی، رجسٹرار سپریم کورٹ

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی یبنچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر ہائی کورٹس سے تین ججوں کے تبادلہ اوراس کی بنیاد پر بننے والی سنیارٹی سے متعلق مقدمہ میں رجسٹرار سپریم کورٹ اور سیکرٹری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اپنے اپنے جوابات جمع کروا دیئے گئے ہیں،ہفتہ کے روز رجسٹرار سپریم کورٹ محمد سلیم خان کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں بیان کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی آرٹیکل 200(1)کے تحت صدر مملکت جج کا ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ تبادلہ کرسکتے ہیں آئین کے آرٹیکل 200(1) کے تحت صدر مملکت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان اور متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی مشاورت اور رضامندی سے اس عدالت کے جج کا ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں تبادلہ کرسکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید