• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ظلم روکنے کیلئے مسلم اُمہ کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا، ایاز صادق

اسلام آباد ( طاہر خلیل) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں پارلیمانوں کے گروپ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی،سپیکر نے فلسطین کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کیساتھ جاری مظالم کی شدید مذمت کی اورزور دیا کہ سرائیلی ظلم روکنے کیلئے مسلم اُمہ کو مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا پاکستان ہمیشہ ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی رہا ہے جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم ہو اور القدس الشریف اسکا دارالحکومت ہو،سپیکرنے اجلاس میں شریک ممالک کے اسپیکرز، پریذائیڈنگ آفیسرز سے اہم ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں فلسطین کی تشویشناک صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،سپیکر نے فلسطینی قومی کونسل کے صدر راوی فتوح، ترکیہ کے سپیکر نعمان قرتلمش،متحدہ عرب امارات کے سپیکر صقر غباش ، ملائیشیا کے سپیکر تن سری داتو ڈاکٹر جوہری عبدل سےملاقاتیں کیں جس میں دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے اور فلسطینی کاز کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔

ملک بھر سے سے مزید