• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی بتائے صدر نے کینالز کے فیصلے پر دستخط کئے یا نہیں، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نےکہاہےکہ پیپلز پارٹی بتائے صدر نے کینالز کےفیصلے پر دستخط کئے یا نہیں اور معاملے پر پیچھے چھپنے کی بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فرنیچر نمائش کے دورے میں کیا، وہ مختلف اسٹالز پر بھی گئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلسوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے کینالز کےاس فیصلے پر دستخط کئے یا نہیں کئے۔
ملک بھر سے سے مزید