• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ معدنیات بل پاس کروائینگے، یا نوکری بچائیں گے، گورنر کے پی

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور(نیوز رپورٹر، اسٹاف رپورٹر، این این آئی) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں وزیراعلیٰ معدنیات بل پاس کروائینگے، یا نوکری بچائیں گے صوبائی ادارے، وزراء کرپشن میں ملوث ، نیب خاموش،وزیراعظم نے پشاور آنے کی تکلیف نہیں کی کنونشن میں بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت کہ اوورسیز پاکستانی ریاست کیساتھ کھڑے ہیں وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے وہ اچھے بچوں کی طرح کرتے ہیں، دیکھتے ہیں وزیراعلی معدنیات بل پاس کروائینگے، یا نوکری بچائیں گے،صوبے کے تمام ادارے، وزراء کرپشن میں ملوث ہیں ، نیب خانوش ہے،صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے،پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی این آر او کے لئے لوگوں کے پاؤں پڑ رہی ہے، صوبہ کے پیسوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے، جب میں گورنر نہیں تھا تب بھی کہتا تھا کہ اس صوبہ میں کرپشن کی جا رہی ہے،یہاں نوکریاں بیچی جا رہی ہیں،وزیراعلیٰ کے پی ٹیکس کے پیسے جلسے جلوسوں میں اڑا دیے ہیں ،وزیراعلیٰ کے پی بل پر دیگر جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں،لاہور میں ہمارے صوبے کے پیسے عیاشیوں اڑائے جا رہے ہیں،اس صوبے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

ملک بھر سے سے مزید