• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو، 70 ممالک کے مندوبین شریک

لاہور(اے پی پی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیر اہتمام ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو (HEMS) 2025لاہور ایکسپو سینٹر میں19اپریل تک جاری رہے گی، جس میں پاکستان کی صحت، انجینئرنگ اور معدنیات کی صنعتوں کی ترقی اور عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی گئی ہے، نمائش میں 70سے زائد ممالک کے مندوبین شریک ، 900سے زائد غیر ملکی خریدار اور درآمد کنندگان کی شرکت،20سے زائد شعبوں کی مصنوعات پیش کی گئیں ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب کے وزیر برائے صنعت، تجارت و سرمایہ کاری چودھری شافع حسین تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوTDAP فیض احمد، سیکریٹری TDAP شہریار تاج، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابوذریع شاد اور ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر زین افتخار چودھری بھی موجود تھے۔ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو 2025 میں 70 سے زائد ممالک کے 900 سے زائد غیر ملکی خریدار اور درآمد کنندگان شرکت کر رہے ہیں، جو تقریبا 200 پاکستانی نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید