• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان نے کبھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، ضیاء عباس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ افغانستان نے کبھی دل سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، قیام پاکستان کے بعد ایران سمیت تمام اسلامی ممالک نے پاکستان کو قبول کیا،مگر افغانستان نے ہمیشہ اس کے خلاف بھارت کے ساتھ مل کر سازش کی،آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں اس کی مدد کی، لاکھوں افغان مہاجرین کو حالات بہتر ہونے کے باوجود اپنے ملک میں پناہ دی، جنہوں نے ہمارے خلاف دہشت گردی کی ،اس وقت بھی پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں افغان سرزمین استعمال ہوری ہے،نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کا حالیہ دورہ افغانستان اس اعتبار سے اہم ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ کاروائیوں سے افغان حکام کو آگاہ کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید