• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاقتور حلقوں پر دباؤ ڈالنا ہے تو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام’’ رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کی جانب سے پوچھے گئے سوال کیا پی ٹی آئی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے اور پی ٹی آئی کی بطور اپوزیشن سیاسی حکمت عملی میں سب سے بڑی غلطی کیا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار بے نظیر شاہ کا کہنا تھا اگر طاقتور حلقوں پر پریشر ڈالنا ہے تو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا اگر ایسا نہیں کریں گے تو پھر یہ جو ڈیوائڈ اور رول کی پالیسی ہے یہی چلتی رہے گی، تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے معاملات خراب ہونے میں سب سے بڑی غلطی اوور کانفیڈنس ہوجانا ہے، تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس میں تنظیمی مسائل ہیں، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ میرے خیال میں تو پی ٹی آئی آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹی ہے۔ تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے معاملات خراب ہونے میں سب سے بڑی غلطی اوور کانفیڈینس ہوجانا ہے اور عمران خان اوور کانفیڈینس ہیں نومبر 2024ء میں کچھ ملاقاتیں ہوئی تھیں جو پس پردہ مذاکرات چل رہے تھے تاہم اس میں بھی عمران خان اس لحاظ سے اوور کانفیڈینس تھے کہ عوام ان کے لئے نکلیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید