• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شزہ فاطمہ کا ہارڈ و سافٹ ویئر کی مقامی تیاری بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے ہارڈ و سافٹ ویئر کی مقامی تیاری بڑھانے کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان وژن کیلئے مقامی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا کردار کلیدی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں پریمیئر کوڈ کے سی ای او سید محمد نقی سے کیا، جنہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزیر سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان کا پہلا مقامی طور پر ڈیزائن کردہ اسمارٹ فون DCODE Cygnal 4 Pro پیش کیا، Cygnal 4 Pro ⁠کا ڈیزائن جنوبی پنجاب کی کاشی کاری سے متاثر ہے، Cygnal 4 Pro ⁠ میں سب سے زیادہ مقامی اجزاء جن میں بیک کور، یو ایس بی کیبل، چارجر ہاؤسنگ اور پیکجنگ شامل ہیں، وفاقی وزیر نے مقامی سطح پر تیار کردہ اسمارٹ فون کو سراہتے ہوئے ملکی ٹیلنٹ پر فخر کا اظہارکیا۔
ملک بھر سے سے مزید