• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں اس ملک کا مالک ہوں کوئی اسکا ماما چچا نہ بنے، جنید اکبر

ملاکنڈ ،چکدرہ( نمائندگان جنگ) پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنیداکبر خان نے کہا کہ میں اس ملک کا مالک ہوں کوئی اسکا ماما چچا نہ بنے جو لوگ بانی پی ٹی آئی کا نام ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ان کی اولاد ختم ہوجا ئیگی مگرپارٹی اور بانی پی ئی آئی کا نام ہمیشہ رہے گا۔ کسی سرکاری افسر کو یہ حق نہیں کہ وہ ہمیں آئین اور قانون سکھائے، کنونشن کا مقصد ان ریاستی ادادوں کو خبردار کرنا ہے جنہوں نے ہمارے مینڈیٹ اور مستقبل کو چرایا ہےہم ظلم اور جبر کو اس لئے برداشت کرتے ہیں کیونک ہمارے قائدین نے ہمیں پرامن رہنے کا حکم دیا ہے یہ باتیں انہوں نے کونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جینداکبر خان نے کہا کہ جس دن ہماری برداشت ختم ہوجائیگی تو پھر آپکو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا ہم آپ سےنہ دبتے ہیں اور نہ ڈرتے ہیں اپ نے اپنی عزت اپنے اعمال کی وجہ سے خود ختم کیا ہےوہ زمانہ گزر گیا جب ہم آپکی طاقت سے ڈرتے ہیں میں اس ملک کا مالک ہوں کوئی اسکا ماما چچا نہ بنے۔
ملک بھر سے سے مزید