• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانوں کے تالے توڑنے والے ڈکیت گینگ کے کارندے گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )لانڈھی پولیس نے دکانوں کے تالے توڑنے والے ڈکیت گینگ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق چند روز قبل لانڈھی موبائل مارکیٹ میں ہونے والی واردات میں ملوث ملزم غلام نبی ولد محمد عثمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے لاکھوں روپے مالیت کا لوٹا ہوا سامان لیپ ٹاپ، 15 عدد موبائل فونز، پاسپورٹ، پرس، موبائل سمز و چارجرز اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

ملک بھر سے سے مزید