• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول مہنگا ہونے پر عوامی ری ایکشن آئے گا، صداقت علی عباسی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کا کہنا ہے کہ جب بھی پیٹرول مہنگا ہوگا عوامی ری ایکشن آئے گا، امریکا اور دیگر ملکوں میں بھی پیٹرول اور توانائی کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہاکہ جب سے پیٹرول مہنگا ہوا حکومت نے اپنا ٹیکس ختم کر دیا ہے۔

صداقت علی عباسی کا کہنا تھا کہ پچھلی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مؤخر کیا تھا کہ شاید آئندہ قیمتیں کم ہوجائیں، انہوں نے بتایا کہ ہم نچلے طبقے کو سبسڈی دے کر غربت ختم کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے پیچھے اس وقت چلیں جب ان کے پاس کچھ ہو، سیاسی طور پر یہ بے وقعت اپوزیشن ہے۔

قومی خبریں سے مزید