• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان کی ضمانت منظور


لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔

احتساب عدالت لاہور نے علی احمد خان کی درخواستِ ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنا دیا۔

عدالت نے ملزم کو ایک ایک کروڑ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

واضح رہے کہ ملزم نے لاہور کی احتساب عدالت میں درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب حکام کا منی لانڈرنگ کیس بدنیتی پر مبنی ہے، نیب حکام نے تفتیش غیر منصفانہ طور پر کی۔

درخواست گزار نے عدالت سے درخواستِ ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید