• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آہستہ آہستہ سب ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں: امیتابھ کا جذباتی پیغام

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ایک کے بعد ایک لیجنڈز کی موت پر صدمے اور حیرت کی کیفیت میں مبتلا ہوگئے،  انہوں نے مایہ ناز گلوکار و میوزک کمپوزر بپی لہری کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ’ آہستہ آہستہ سب ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں بپی کو غیر معمولی میوزک ڈائیرکٹر قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں بپی لہری کے اُن گانوں کو یاد کررہا ہوں جو اُنہوں نے میری فلموں میں گائے۔

اداکار نے کہا کہ بپی لہری کے ان گانوں کو اس جدید نسل کے دور میں بھی یکسوئی اور خوشی کے ساتھ گایا جاتا ہے۔

اُنہوں نے ماضی کا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار لندن سے گھر واپسی پر بپی لہری نے تھپکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی یہ فلم بہت کامیاب ہونے والی ہے اور جو گانا میں نے ابھی دیا ہے، عمروں تک یاد رکھا جائے گا۔

امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ وہ ٹھیک کہہ رہے تھے، آہستہ آہستہ وہ سب ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔

واضح رہے کہ مایہ ناز بھارتی گلوکار و کمپوزر بپی لہری ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال میں 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ایک ماہ تک اسپتال میں رہنے والے بپی لہری کو پیر کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، منگل کو ان کی طبیعت بگڑنے پر اہلِ خانہ نے ڈاکٹر کی موجودگی میں انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور چل بسے۔

بپی لہری کو بالی ووڈ کا راک اسٹار کہاجاتا تھا، بپی لہری سینے میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال میں داخل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید