جہانگیر ترین کے صاحبزادے اور پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے پی ایس ایل فائنل سے متعلق نئی پیشگوئی کردی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا لیکن اب لگتا ہے فائنل شاید میری فیورٹ ٹیموں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو۔
علی ترین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سلطانز پہلی ٹیم ہوگی جو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کو ہر شعبے میں ویلیو ایڈڈ کیا ہے، ایسی لیگ سے ملک کے وقار، کرکٹ اور معیشت کا فائدہ ہوتا ہے۔
علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز اس ٹورنامنٹ میں بہت خوش قسمت رہی ہے کیونکہ اس ٹیم کا بیلنس کپتان اور مجموعی کارکردگی بہترین ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوش دل شاہ بہترین آل راؤنڈر کے طور پر سامنے آیا ہے۔
علی ترین نے ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ جو رضوان کہتا ہے اس کی بات سنو۔