• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا میر کے دبنگ اسٹائل سے علی ترین بھی متاثر

ملتان سلطانز کے سابق مالک علی خان ترین قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کے دبنگ اسٹائل سے متاثر دکھائی دے رہے ہیں۔

ثناء میر گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ میں تھری پیس سوٹ میں ملبوس دکھائی دیں ، ان کے دبنگ اسٹائل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔

علی ترین نے بھی ثناء میر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ثناء میر تو بڑی پُرکشش شخصیت کی مالک ہیں۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ثناء میر پی ایس ایل میچز میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

ثناء میر کے علاوہ سابق کھلاڑی وقار یونس،بازید خان،  عروج ممتاز، مرینہ اقبال، اردو کمنٹری میں پاکستان کی موجودہ پہچان طارق سعید لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید