• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکو کیلئے PIA کی براہ راست پروازوں کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قوی ایئر لائن پی آئی اے نے باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی اور لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت اور تجارتی مرکز باکو کے لیے پروازیں چلانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، ایئر لائن ہفتہ وار دو براہ راست پروازیں چلائے گی۔

پی آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ایک پرواز کراچی سے اور دوسری لاہور سے چلائی جائے گی۔

پی آئی اے کی پہلی پرواز بروز بدھ 16 مارچ 2022 ء کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہوگی جبکہ دوسری علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے 19 مارچ 2022 ء کو روانہ ہوگی۔

یہ پروازیں باکو میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ دونوں ممالک کے شہریوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتی ہیں، باکو کو سیاحتی مقام کے طور پر اعلیٰ درجہ حاصل ہے، مسافر اب آسانی سے کراچی اور لاہور سے براہ راست باکو تک پی آئی اے کی پرواز سے سفر کر سکیں گے۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پروازوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی۔

سی ای او ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے نیٹ ورک میں مزید مقامات کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ایئر لائن کی مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں کو مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید