سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اسد اللّٰہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ دو ہفتے میں واٹر بورڈ کا نیا ایم ڈی قانون کے مطابق تعینات کیا جائے اور باقاعدہ اشتہار جاری کرکے نیا ایم ڈی واٹر بورڈ تعینات کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ نیا ایم ڈی واٹر بورڈ تعینات ہونے تک کوئی ایڈہاک تعیناتی نہیں ہوگی۔
سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ بد قسمتی سے چیف سیکرٹری نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد نہیں کیا۔