پولیس والا بیٹے سے، ’’تمھارا رزلٹ بہت برا آیا ہے۔ آج سے تمھارا کھیل کود اور ٹی وی دیکھنا سب بند۔‘‘
بیٹا، یہ 50 روپے پکڑیں اور اس بات کو یہیں ختم کردیں۔
*************
بیٹا اسکول سے واپس آکر ماں سے بولا: ’’امی! امی! دیکھئے تو میرے سر پر کیا ہے؟‘‘
ماں نے غور سے دیکھ کر کہا, ’’بیٹے تمہارے سر پر تو صرف بال ہیں۔‘‘
’’کیا صرف بال؟‘‘ بیٹے نے حیرت سے پوچھا
ماں نے کہا, ’’ہاں بھئی صرف اور صرف بال ہیں، اس کے سوا کچھ نہیں۔‘‘
بیٹے نے کہا،’’امی! ماسٹر صاحب تو کہہ رہے تھے ہمارے امتحان سر پر آگئے ہیں۔