ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات پر نمایاں پیشرفت کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015ء کے معاہدے کی بحالی کی بات چیت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ویانا میں تہران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات خوش آئند انداز میں آگے بڑھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قریبی ملک سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی تیار ہے۔
دوسری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کے رہنما علی شامخانی نے کہا ہے کہ جوہر معاہدے کے معاملے پر یورپی مذاکرات کاروں سے بات چیت جاری تھی اور جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات ایجنڈے پر نہیں ہیں کیونکہ اس سے کوئی بریک تھرو نہیں ملے گا۔