یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے میریوپل اور شاستیا کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے اور دشمن کی پیش قدمی روک دی گئی ہے۔
یوکرینی فوج کا اہم بیان جیو نیوز کو موصول ہوگیا، جس کے مطابق شرنیو میں دشمن فوج کی پیش قدمی روک دی گئی ہے۔
یوکرینی جنرل ملٹری ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ خرسون کے علاقے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے، جے ایف او علاقے میں شدیدجھڑپیں جاری ہیں۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ جےایف او میں 6 طیارے، 10ہیلی کاپٹر اور درجنوں گاڑیاں تباہ کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ روسی فوج یوکرین کے صوبے کیف میں داخل ہوگئی، روسی افواج کے سرکاری اہداف پر میزائلوں سے حملے جاری ہیں۔
روسی فضائیہ نے یوکرین کے میلی توپول ہوائی اڈے پر شدید بمباری کی ہے، ہستومین پر شدید بمباری میں کم از کم 5 شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
دارالحکومت کیف کے قریب یوکرینی فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، طیارے میں 14 افراد سوار تھے۔