• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ کیف سے دوسرے شہر منتقل

یوکرینی دارالحکومت کیف میں پاکستانی سفارتخانہ
یوکرینی دارالحکومت کیف میں پاکستانی سفارتخانہ

یوکرین کے دارالحکومت کیف سے پاکستانی سفارتخانہ دوسرے شہر ٹرنوپل منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ ٹرنوپل میں آج سے مکمل فعال ہوگا۔

سفیر نویل کھوکھر نے کہا کہ یوکرین سے نکلنے کیلئے تمام طلباء فوری ٹرنوپل پہنچیں،  یوکرین میں خارکیو سے ٹرنوپل کے لیے ٹرین سروس موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر سفارتخانے کے تعلیمی مشیر کی خدمات حاصل کریں۔

نویل کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی مشیر ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر پاکستانی طلباء کو ٹرنوپل پہنچائیں گے۔

سفیرنویل کھوکھر نے کہا کہ کیف اور ٹرنوپل میں طلباء کی مدد کیلئے دو فوکل پرسن تعینات ہیں۔

قومی خبریں سے مزید