• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز مشکل ہوگی، ضروری نہیں نتیجہ 1-2 ہی ہو۔

اپنے ایک بیان میں پیٹ کمنز نے کہا کہ ہمارے لیے اس وقت اہم بات یہ ہے کہ ہم پاکستان میں سیریز جیتیں، ہمارے لیے مشکل کنڈیشنز میں ایک ٹیسٹ برابر کرنا جیت کے برابر ہوگا۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ پاکستان میں ہم سیریز میں کنڈیشنز کے حوالے سے کیا توقع کر سکتے ہیں، برصغیر میں ٹیسٹ میچز یا تو بہت تیزی سے کھیلے جاتے ہیں یا بہت سلو۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لمبے دن میں ہم چیزوں کو سنبھالنے میں کامیاب ہوں گے، گروپ کی شکل میں ہم نے بیرون ملک زیادہ سیریز نہیں کھیلیں۔

پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ اگر ہمیں نمبر ون رہنا ہے تو برصغیر میں اچھی کارکردگی دکھانی ہے جس کا آغاز پاکستان سے ہونا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید