حکومت پاکستان نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت کردی۔
پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین میں موجود پاکستانیوں کو پولینڈ کی سرحد پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے بوئنگ 777 طیارہ یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے مختص کردیا، پروازوں کے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پرواز کی تیاری کی جارہی ہے، طالب علموں کے پولینڈ پہنچتے ہی روانہ کردی جائے گی۔
سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو ان کےگھروں تک واپس پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
دوسری جانب سی ای او پی آئی اے اور یوکرین میں پاکستانی سفیر کے درمیان رابطہ ہوا ہے
یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالبعلموں کوواپس لایا جائے گا، ٹرنوپل میں پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے تمام طالب علموں کو پولینڈ منتقل کرے گا۔