وہ دن گئے جب فٹنس کے بارے میں شعور رکھنے والے لوگ کولیسٹرول اور وزن میں اضافے کی پریشانیوں سے بچنے کے لیے اپنی خوراک میں گھی اور مکھن کو یکسر چھوڑ دیتے تھے۔ گھی ایک جدید ترین سپر فوڈ ہے جو نا صرف اپنے مخصوص ذائقے کے لیے بلکہ صحت سے متعلق فوائد کے لیے بھی مشہور ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے دن کا آغاز گھی سے کرنا آپ کے نظام ہاضمہ کو صاف کر سکتا ہے اور قبض کے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ہماری آنتوں کو صاف کرتا ہے اور ہمارے معدے کے تیزابی پی ایچ کو کم کرتا ہے۔ ناقص خوراک، تناؤ یا نیند کی کمی، خراب طرز زندگی، اینٹی بائیوٹک کا استعمال آنتوں کے غیر صحت مند ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا بھرپور ذریعہ، گھی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور گھی درحقیقت وزن کم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گھی کولیسٹرول کا سبب نہیں بنتا بلکہ یہ کولیسٹرول کو بہتر کرتا ہے، جسم میں صحت مند چربی کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
یہاں ماہرین نے خالی پیٹ ایک چائے کے چمچ گھی سے اپنے دن کی شروعات کرنے کے چند فوائد کی فہرست دی ہے۔
آپ کے نظام ہاضمہ کو صاف کرتا ہے:
گھی معدے میں تیزابیت کا باعث بنتا ہے جو کھانے کو تیزی سے ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
چمکدار اور صاف جِلد:
گھی جِلد کو چمکدار اور تروتازہ بناتا ہے کیونکہ اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو جِلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔
آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرتا ہے:
گھی پورے جسم کو انتہائی ضروری چکنائی فراہم کرتا ہے اور آنتوں کے راستے کو صاف کرتا ہے اس طرح آنتوں کی ہموار حرکت میں مدد ملتی ہے۔
آپ کی بھوک کو زیادہ دیر تک کنٹرول کرتا ہے:
گھی کھانے سے ہمارا پیٹ زیادہ دیر تک بھرا ہوا رہتا ہے جس سے ہمیں بھوک کم لگتی ہے اور ساتھ ہی وزن بھی کم ہوتا ہے۔
ہڈیوں کیلئے مفید:
روزانہ صبح خالی پیٹ گھی کھانے سے آپ کی ہڈیوں کی طاقت بڑھتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔