لاہور ( این این آئی) فلم اسٹار ثناء نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے ایک بار پھر پاکستان کا روشن چہرہ پوری دنیا کے سامنے آرہا ہے ، لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچز نے حقیقت پر مہر ثبت کر دی ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام امن اور محبت کے فلسفے پر مکمل یقین رکھتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ مخصوص لابی پاکستان کو دنیا میں بدنام کرنے کے لئے کھربوں روپے خرچ رہی ہے مگر پاکستان کے دشمنوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان اپنے کردار سے ایک نمایاں مقام کا حامل رہا ہے اور مستقبل میں بھی امن کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔