• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیہا تاثیرکی یوکرین میں پھنسے اپنے خاندان کی خیریت کیلئے مداحوں سے دعا کی اپیل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی اہلیہ ماڈل نیہا تاثیر نے یوکرین میں پھنسے اپنے اہل خانہ کی خیریت کے لیے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔نیہا تاثیر نے انسٹاگرام اسٹوریز میں یوکرین پر روسی حملے سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے وہاں پھنس جانے والے اپنے خاندان کی خیر و آفیت کے لیے مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔نیہا تاثیر نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ گزشتہ کچھ دن سے ان کی زندگی بہت تکلیف دہ گزر رہی ہے، وہ خود کو پہنچنے والی تکلیف اور درد کو بیان نہیں کر سکتیں۔نیہا تاثیر نے لکھا کہ ان کے خاندان کے افراد اپنی زندگی بچانے کے لیے یوکرین میں جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے یوکرین کی حالت اور وہاں اپنے خاندان کے پھنس جانے پر خود کو بے بس قرار دیا اور لکھا کہ وہ حالات پر تبصرہ کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

دل لگی سے مزید