• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پودوں پر مبنی غذائیں بالوں کو گِرنے سے روک سکتی ہیں؟

انسانی شخصیت کے سب سے اہم پہلوؤں میں سے ایک اس کے بال ہیں۔ انسان کو اپنے بالوں کو لیکر کبھی کوئی غلطی نہیں کرنا چاہیےتاہم، بالوں کا گِرنا لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کرتا ہے۔ 

بال گرنے کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ اپنے بالوں کی ٹھیک طرح سے دیکھ بھال نہیں کرتے یا آپ کا جسم کسی کمی کا شکار ہے۔ کسی بھی صورت میں بالوں کے جھڑنے سے بچنا چاہتے ہیں، تو آپ کو ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے اور اپنی خوراک کا خیال رکھنا چاہیے۔ 

ماہرین غذائیت پودوں پر مبنی پانچ غذائیں بتاتے ہیں جو آپ کے بالوں کے جھڑنے کو روکنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

بالوں کے گِرنے پر قابو پانے کیلئے پودوں پر مبنی غذائیں:

گری دار میوے:

گری دار میوے ضروری غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں اور آپ کی روزمرہ کی خوراک میں ان میں سے صرف ایک مٹھی بھر آپ کے بالوں کے لیے حیرت انگیز کام کر سکتے ہیں۔ گری دار میوے کی صحت کی خصوصیات آپ کے سر کی جِلد کی پرورش کرتی ہیں اور آپ کے بالوں کو بڑھنے میں مدد کرتی ہیں۔

بیج:

گری دار میوے کی طرح، بیجوں میں بھی غذائی اجزاء کی اچھی مقدار ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تخم ملنگا اور سورج مکھی کے بیج بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے کے لیے بہت اچھے سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان میں اومیگا 3 اور دیگر اہم غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔

پھلیاں:

پھلیاں پودوں پر مبنی پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، جو بالوں کی نشوونما میں مزید مدد کرتی ہیں۔ لہٰذا، روزانہ کی بنیاد پر پھلیاں اور دال کو اپنی خوراک میں شامل کرنا نہ بھولیں۔

پالک:

پالک فولیٹ، وٹامن اے، سی اور آئرن سے بھرپور ہوتی ہے، جو بالوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہے۔ وٹامنز کے علاوہ پتوں والی سبزی مینگنیج، زنک، آئرن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔

آملہ:

آملہ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات سے بھرا ہوا ہے اور وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ صرف یہی نہیں، یہ خوراک سے آئرن کو بھی جذب کرتا ہے اور بالوں کی نشوونما کے لیے بہترین ہے۔

صحت سے مزید