• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ اینڈریو کو یوکرینی فوج میں شمولیت کا مشورہ کیوں دیا گیا؟

شہزادہ اینڈریو، فائل فوٹو
شہزادہ اینڈریو، فائل فوٹو

برطانوی شہزادہ اینڈریو کو شاہی مبصر رچرڈ ایڈن نے یوکرینی فوج میں شمولیت کا مشورہ دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہی مبصر رچرڈ ایڈن نے شہزادہ اینڈریوکو جوکہ ایک ہیلی کاپٹر پائلٹ بھی ہیں، عوامی حمایت دوبارہ حاصل کرنے کے لیے یوکرین کی افواج میں شامل ہونے کا مشورہ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یوکرین نے بیرون ملک سے رضاکاروں کے لیے ایک غیر ملکی لشکر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ ’یہ ہمارے ملک کے لیے دنیا کی حمایت کا اہم ثبوت ہوگا‘۔

شاہی مبصر رچرڈ ایڈن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے کیے گئے اس اعلان کے حوالے سے ایک خبر کا لنک شیئر کیاہے۔ 

اُنہوں نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سابق ہیلی کاپٹر پائلٹ پرنس اینڈریو کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنے کا بہترین موقع؟‘

خیال رہے کہ شہزادہ  اینڈریو نے حال ہی میں ایک امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کے ساتھ عدالت سے باہر مالی معاہدہ کیا ہے، جس نے ان پر الزام لگایا تھا کہ جب وہ 17سال کی تھیں تو شہزادے نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

جبکہ شہزادہ اینڈریو کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات سامنے آنےپر اُن سے تمام شاہی اور فوجی اعزازات چھین لیے گئے ہیں۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید