• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی سابق ملکہ حسن ملک کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر دو روز قبل روسی فضائیہ نے یوکرین کے متنازع علاقے پر بمباری کی اور پھر فوج نے کیف کی جانب پیش قدمی شروع کی۔ روسی فوجیوں کے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہونے کے بعد یوکرینی صدر میدان میں آئے اور انہوں نے ملک کے دفاع کا اعلان کیا۔ یوکرین کی حکومت نے شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں گھروں پر رہنے کی ہدایت کی جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ جو شخص ملکی دفاع میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے تو اُسے حکومت اسلحہ فراہم کرے گی۔دو روز قبل یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی افواج کیف تک پہنچ گئیں ہیں تاہم صدر کے ویڈیو پیغام کے بعد عوام دفاع کے لیے نکلے اور انہوں نے پیوٹن فوج کو پسپائی پر مجبور کیا۔عوام اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ اب شوبز شخصیات بھی اپنے ملک کے دفاع کے لیے میدان میں آرہی ہیں، اسی تناظر میں2015میں مس یوکرین کا ایوارڈ جیتنے والی حسینہ انستاسیا لینا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کیف کے جنگ سے متاثر ہونے والے علاقے میں جدید اسلحے کے ساتھ پوزیشن لیے کھڑی ہیں۔سابق ملکۂ حسن کی تصویر پر چاہنے والوں نے کمنٹس کیے اور یوکرین کے دفاع کیلئے کھڑنے ہونے کا اعلان بھی کیا جبکہ متعدد صارفین نے روس کی فوجی پیش قدمی پر سخت تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

دل لگی سے مزید