• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی نواز اعوان پیسے لیکر خبرچلانے کے بیان پر معافی مانگیں، لاہور پریس کلب

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہورپریس کلب کی جانب سے وزیراعظم کے ترجمان علی نواز کی صحافیوں کی کردارکشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، لاہور پریس کلب کے صدراعظم چوہدری ، سینئرنائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدر ناصرہ عتیق ، سیکرٹری عبدالمجید ساجد ، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز ، فنانس سیکرٹری شیراز حسنات اور اراکین گورننگ باڈی نے وزیراعظم کے ترجمان علی نواز اعوان کی جانب سے صحافیوں کی کردارکشی کرتے ہوئے پیسے لیکر خبرچلانے کے بیان کی شدید مذمت کی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے علی نواز اعوان نے صحافیوں پر الزام لگایاکہ وہ پیسے لیکر خبریں چلاتے اور چھاپتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید