کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم بلوچستان کے صدر ملک عمران کاکڑ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی آج کوئٹہ پہنچیں گے دورے کے دوران وہ 4 مارچ کو ایک روزہ کنو نشن کی صدرات کریںگے جبکہ سیاسی و قبائلی عمائدین سے ملا قاتیں بھی کریں گے ، عبدالمالک بادیزئی اور دیگر کی شمولیت سے بلوچستان میں ایم کیو ایم پاکستان مزید فعال اور مضبوط ہوگی ، یہ بات انہوں نے منگل کو عبدالمالک بادیزئی ، تاج محمد سلیمانخیل ، شعیب خان ناصر ، ریاض خان کاکڑ کی ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، قبل ازیں عبدالمالک بادیزئی ، تاج محمد سلیمانخیل ، شعیب خان ناصر ، ریاض خان کاکڑ نے ساتھیوں سمیت ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ، ڈپٹی کنوینئر وسیم اختر ، صوبائی صدر ملک عمران کاکڑ اور دیگر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا ، عمران کاکڑ نے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈپٹی کنونیئر سید وسیم اختر ، کشور زہرہ ، نوید جمیل ، باسط حسین ، محمد حسین ، راشد خلجی سمیت دیگر قائدین آج (بدھ) کوئٹہ پہنچیں گے ائرپورٹ پر پارٹی کے صوبائی عہدیداران اور کارکن ان کا استقبال کریں گے ، انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان ورکرز کنونشن 4 مارچ ہوگا جس سے ایم کیو ایم کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔