• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام سے کئے گئے وعدے بتدریج پورے کریں گے ، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے حلقہ انتخاب کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایاجارہا ہے انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے بتدریج پورے کریں گے یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے علاقے کے عمائدین،معززین اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں عوام کو درپیش مسائل، جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔عمائدین نے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں پانی، بجلی، سڑکوں کی خستہ حالی، سیوریج اور دیگر بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے فوری حل کی درخواست کی۔ میر لیاقت لہڑی نے تمام مسائل غور سے سنے اور متعلقہ محکموں سے رابطہ کرکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنے حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔
کوئٹہ سے مزید