کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1447ھ مطابق 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث حضرت مولا نا محمد حنیف جالندھری نے گذشتہ روزجامعہ دار العلوم کراچی بمقام کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی میں کیا۔سالانہ امتحانات میں طلبہ و طالبات کی تعداد مجموعی طور پر چھ لاکھ انسٹھ ہزار دو سو اٹھائیس (659228) تھی ، جن میں سے چھ لاکھ انتیس ہزار نو سو باسٹھ (629962) نے شرکت کی پانچ لاکھ چھتیس ہزار چار سو آٹھ (536408) پاس ہوئے اور ترانوے ہزار پانچ سو چون (93554) نا کام ہوئے مجموعی نتیجہ 85 فیصد رہاصوبائی پوزیشنیں اور تفصیلی نتائج وفاق کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔