• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب: نجی سنٹر کے عملے کے زیر علاج شخص پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس، 5 ملازمین گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)) سریاب پولیس نے نجی ڈرگ ٹریٹمنٹ آکاش سینٹر میں عملے کی جانب سے زیر علاج شخص پر تشدد کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پانچ ملازمین کو گرفتار کر کے سنٹر کو سیل کر دیا جبکہ مالک کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقعہ نجی ڈرگ ٹریٹمنٹ آکاش سینٹر میں عملے کی جانب سے سنٹر میں زیر علاج مریض ندیم احمد ولد حاجی خدا بخش پر شدید تشدد کرنے کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کا ایس ایس پی آپریشن کو محمد آصف خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سریاب پولیس کو تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کی ہدایت کی جس پر ایس ڈی پی او سریاب سرکل آصف غفور ٗ ایس ایچ او سریاب مجید خان نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سنٹر کے پانچ ملازمین محمد یونس، عبدالعلیم، یاسر، نصیر اور اسرار کو گرفتار کرکے سنٹر کو سیل کر دیا جبکہ سنٹر کے مالک میر علی احمد کی گرفتاری کیلئے ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔ سریاب پولیس نے متاثرہ ندیم احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر کے متن مے مطابق متاثرہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ میں سبزل روڈ کا رہائشی ہوں اور میر ے ورثا نے مجھے علاج کیلئے چار ماہ قبل اس سنٹر میں داخل کرایا تھا دو روز قبل سنٹر سے ایک زیر علاج مریض موسیٰ خان فرار ہو گیا جس کا الزام سنٹر کی انتظامیہ نے مجھ پر لگاتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
کوئٹہ سے مزید