کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر عبدالمجید سربازی نے کہا ہے کہ الخدمت بلوچستان عارضی نہیں بلکہ مستقل تبدیلی اور خود کفالت کا سفرہے 15رمضان المبارک کو کوئٹہ میں ڈونر کانفرنس منعقد کریں گے یتیموں کی کفالت کے ساتھ نوجوانوں وطلباء کوہنرمندبناکرباعزت روزگار دینے کیلئے بنوقابل پروگرام چلارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صاف پانی عوام کا بنیادی حق ہے الخدمت کے واٹر پراجیکٹ سے 21 ہزار افراد مستفید ہورہے ہیں ان منصوبوں پر2 کروڑ 44 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔1400یتیم بچوں کی کفالت کررہے ہیں جن پرسالانہ9کروڑ 24 لاکھ خرچ ہوئے،مائیکرو فنانس کے تحت30لاکھ سے زائد بلاسودقرضے دیئے اور100 خاندانوں کو روزگار شروع کرنے میں مدد کی۔ الخدمت بنوقابل پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو آئی ٹی اسکلز کی مفت تربیت دینے کیلئے50 لاکھ روپے کی لاگت سے 3 آئی ٹی لیبز قائم کیے۔بلوچستان بھر میں 13چائلڈ پروٹیکشن سینٹرز،700بچوں کو تعلیم اور 110طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کیے گئے صوبہ بھر میں 14ایمبولینسز اور 3 موبائل ہیلتھ یونٹس روزانہ سیکڑوں مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔