• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کیجانب سے بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے، ملک کے سرحدوں کے دفاع کیلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پرفائرنگ اور حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پاک فوج اور سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دے کر دشمن کو واضح اور دوٹوک پیغام دیا ہے کہ ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔
کوئٹہ سے مزید