• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

روسی حملوں کے زیرِ اثر یوکرین کے ایک بچے کی ویڈیو نے عالمی سطح پر لوگوں کو جذباتی کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مارک گونچا روک ناؤ نامی ایک یوکرینی بچے کی ویڈیو  وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ روتے ہوئے بتاتا ہے کہ ہم والد کو روسی فوجیوں سے لڑنے کے لیے کیف میں ہی چھوڑ آئے ہیں۔


یوکرینی بچہ یہ بیان کرتے  ہوئے رو پڑتا ہے کہ وہ اپنے والد کو فوجیوں کی امداد کرنے کے لیے کیف میں چھوڑ آئے ہیں۔

مارک کا انٹرویو ایک ایسے وقت میں لیا گیا جب وہ اپنے والد کو کیف سے الوداع کہنے کے بعد دارالحکومت سے مغرب کی طرف روانہ ہوا۔

بچے نے روتے ہوئے انٹرویو لینے والے کو بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ محفوظ جگہ کی تلاش میں کیف سے بھاگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرین کے صدر نے اپنے عوام سے کہا ہے کہ 18 سے لے کر 60 سال تک کے تمام افراد اپنے وطن کی حفاظت کے لیے میدان میں آجائیں اور ملک نہ چھوڑیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید