24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کو پاکستان میں لذید بار بی کیو سے لطف اندوز ہو کر مزہ آگیا۔
آسٹریلوی ٹیسٹ اسکواڈ کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں اسلام آباد کے ہوٹل میں بار بی کیو کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے ساتھ ’ٹیم باربی کیو‘ لکھا۔
اسٹیو اسمتھ کا آن لائن پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ پاکستانی باربی کیو خاص پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ڈنر میں بار بی کیو سے انہوں نے خوب لطف اٹھایا تھا، باربی کیو حیرت انگیز تھا۔
نائب کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں ہر قسم کے باربی کیو کے ساتھ ڈنر پیش کیا گیا جو واقعی بہت لذیذ اور ذائقہ دار تھا۔
اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہماری آمد کے بعد سے پاکستان کی مہمان نوازی ناقابل یقین رہی ہے، ہم اسلام آباد میں بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں۔ اب تک یہاں کا کھانا بھی بہترین رہا ہے۔
پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول:
پہلا ٹیسٹ: 4 سے 8 مارچ، راولپنڈی
دوسرا ٹیسٹ: 12 سے 16 مارچ، کراچی
تیسرا ٹیسٹ: 21 سے 25 مارچ، لاہور
آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ:
پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر