• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: پاکستانی، آسٹریلوی کھلاڑیوں کا آج بھی بھرپور پریکٹس سیشن

فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈز نے آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے قادر-بینو ٹرافی متعارف کروادی گئی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز صرف دو روز کی دوری پر ہے، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے الگ الگ بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

ٹیموں کے بیٹرز نے نیٹس میں اسپنرز کے لمبے اسپیلز کا سامنا کیا، آسٹریلوی نیٹس میں نیتھن لیون اور مچل سویپسن جبکہ پاکستانی نیٹس میں ساجد خان اور نعمان علی نے طویل بولنگ کروائی۔

پریکٹس سیشن شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور پیٹ کمنز نے ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں حصہ لیا۔

دونوں بورڈز کے مشترکہ فیصلے کے مطابق اس سیریز کی ٹرافی کو قادر-بینو کا نام دیاگیا ہے۔

پریکٹس سیشن کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی پچ کا جائزہ لیتے ہوئے دکھائی دیے۔

پریکٹس سیشن کے اختتام پر پاکستان کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف، کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے تیار ہونے والی پچ کا طویل جائزہ لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید