• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں بھارتی طالب علم کی ہلاکت، بی جے پی رہنما کامتنازع بیان

یوکرین میں روسی افواج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم نوین  کے اہل خانہ، جہاں اپنے بیٹے کی لاش کا انتظار کر رہے ہیں تو وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ایم ایل اے نے اپنے بیان سے تنازع کھڑا کر دیا ہے کہ ایک لاش پرواز میں زیادہ جگہ لیتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی رہنما سے یہ سوال کیا گیا کہ نوین کی لاش کب واپس اس کے آبائی شہر لائی جائے گی؟

اس سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ حکومت نوین کی لاش کو واپس لانے کی کوششیں کر رہی ہے، یوکرین ایک جنگی علاقہ ہے اور ہر کوئی اس سے واقف ہے، کوششیں کی جا رہی ہیں اور اگر ممکن ہوا تو لاش کو واپس لایا جائے گا۔

بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ تابوت کے بجائے جہاز میں تقریباً آٹھ سے 10 افراد کو رکھا جا سکتا ہے، اگرچہ زندہ لوگوں کو واپس لانا بہت مشکل ہے لیکن لاش کو واپس لانا اور بھی مشکل ہوگیا ہے کیونکہ ایک لاش پرواز میں زیادہ جگہ لے گی۔

اس متنازع بیان کے بعد بی جے پی رہنما کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ۔

یاد رہے کہ خارکیف میں فضائی حملے کے دوران ہلاک ہونے والا نوین میڈیکل کا فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوین اس وقت ہلاک ہوا جب روسی فوجیوں نے ایک سرکاری عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید