• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کے راکٹ پر بھارت کا پرچم موجود، امریکا، جاپان کا پرچم ہٹا دیا گیا

روسی حکومت کی خلائی ایجنسی نے اپنے راکٹ سے امریکا اور جاپان سمیت کئی ممالک کے جھنڈوں کو ہٹا دیا
روسی حکومت کی خلائی ایجنسی نے اپنے راکٹ سے امریکا اور جاپان سمیت کئی ممالک کے جھنڈوں کو ہٹا دیا

روسی حکومت کی خلائی ایجنسی نے اپنے راکٹ سے امریکا اور جاپان سمیت کئی ممالک کے جھنڈوں کو ہٹا دیا ہے لیکن بھارت کے جھنڈے کو برقرار رکھا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکومت کی خلائی ایجنسی کے  ڈائریکٹر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسپیس پورٹ پر روسی کارکن امریکا اور جاپان کے پرچم خلائی راکٹ سے مٹا رہے ہیں جبکہ بھارت کا پرچم راکٹ پر موجود ہے۔ 

روسی حکومت کی خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ کچھ ممالک کے جھنڈوں کے بغیر، ہمارا راکٹ زیادہ خوبصورت نظر آئے گا۔ 

خلائی ایجنسی Roscosmos کی طرف سے یہ علامتی اقدام ظاہر کرتا ہے کہ روس اور ان ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔  

روسی افواج نے یوکرین کے مختلف شہروں کو گھیرے میں لے لیا ہے جہاں بمباری جاری ہے جس کے بعد کئی ممالک نے روس کے خلاف سخت پابندیوں کا اعلان کیا ہے جن میں امریکا اور جاپان بھی شامل ہیں۔

ان پابندیوں میں روسی تجارت کو نشانہ بنایا گیا ہے اور روس کو کھیلوں سے الگ کرنے کے لیے جارحانہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ Roscosmos، جو پہلے روسی فیڈرل اسپیس ایجنسی کے نام سے جانی جاتی تھی۔

یہ 1992 میں ایجنسی اور یونائیٹڈ راکٹ اینڈ اسپیس کارپوریشن کو ملانے کے بعد قائم کیا گیا تھا، جو ایک مشترکہ اسٹاک ادارہ ہے جس کا مقصد خلائی شعبے کو تقویت دینا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید