• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے پشاور حملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں جانی نقصان پر دل افسردہ ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ میری سپورٹ اور دُعائیں پشاور حملے کے متاثرین اور ان کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈروں کو شیعہ، ہزارہ، ہندو، عیسائی، پشتون اور بلوچ سمیت سب کے تحفظ کی ضمانت دینی چاہیے۔ 

ملالہ نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت تک کوئی امن نہیں پوگا جب تک کہ سب سے زیادہ کمزور طبقہ آزادانہ طور پر زندگی نہ گزارے اور عبادت نہ کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔

سیاہ لباس میں ملبوس بمبار نے پہلے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی پھر منبر کے سامنے آکر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا.

خاص رپورٹ سے مزید