• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سائنسدانوں نے کورونا وائرس اور انفلوئنزا دونوں کے خلاف سنگل ویکسین تیار کرلی

بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے ایک سنگل ویکسین تیار کرنے کا دعوی کیا ہے جو کورونا وائرس اور انفلوئنزا دونوں کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتی ہے، اس ویکسین کا چوہوں پر کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

جریدے وائرولوجی میں حالیہ دنوں میں شائع ہونے والی تحقیق میں شنگھائی کی فودان یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے نئی ویکسین سے متعلق بتایا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ سارس -کووی-2 کے ریسیپٹر بائنڈنگ ڈومین کو ایچ 7 این 9 ہیماگلوٹنن کی پروٹینز میں فیوز کرکے ایک امیونوجن ڈیزائن کیا ہے اس کے لیے ایک قسم کے نووول ویکسینز کیریئر کو استعمال کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق جب اے ڈی سی 68- کو وی/فلو نامی اس ویکسین کا چوہوں پر تجربہ کیا گیا تو ویکسین نے سارس -کووی-2 اور اینٹی انفلوئنزا کی دونوں اینٹی باڈیز پیدا کیں اور ایچ 7این9انفیکشن سے تحفظ فراہم کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید