کوئٹہ( پ ر ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دعوت پر سہ روزہ پشتون قومی جرگہ کا آغاز آج 11مارچ 2022 جمعہ سے بنوں شہر کے میرعلی خیل سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ جس میں پشتونخوا وطن کے تمام جمہوری سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے علاوہ پشتون قبائلی زعماء ، علماکرام، اکابرین ، دانشور،صحافی ،ڈاکٹرز ،انجینئرز،سماجی تنظیموں ،تاجروں، وکلاء اور ہر مکتبہ فکر کے نمائندگان ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرینگے ۔ اس تاریخی پشتون قومی جرگہ میں پشتون افغان غیور ملت کو درپیش مسائل ان کے وسائل پر بحث ہوگی اور یہ جرگہ پشتونخوا وطن کا سب سے نمائندہ جرگہ ہوگا اور اس جرگے میں تاریخی فیصلے ہونگے۔