• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: گردوں کی بیماریوں سے متعلق آگاہی کیلئے واک کا انعقاد

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کوئٹہ کے ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے 10 مارچ کو دنیا بھر میں گردوں کی بیماریوں سے متعلق آگاہی کیلئے واک کا اہتمام کیا۔اس موقع پر طبی ماہرین نے گردوں کے امراض کی وجوہات پر روشنی ڈالی اور عوام کو ان امراض کے خلاف پیش بندی کرنے کے عمل سے آگاہ کیا۔ شرکا نے اس ادارے کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا، اس موقع پر گردوں اور مثانے کے امراض سے متعلق بینق نے سکریننگ کیلئے سٹال لگائے تھے تاکہ گردوں کے امراض میں مبتلا افراد اپنا ٹیسٹ بلا معاوضہ کروا سکیں۔ ان کی خون اور یورن وغیرہ کے تجزیہ سے معالجین کو تحقیق میں مدد ملتی ہے کہ کن عوامل سے گردے کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ بلڈ پریشر،خون میں ایسے اجزا کی کمی بیشی جو گردوں کو متاثر کرتے ہیں ان کی وجوہات جاننے سے معالجین کو مریضوں کا علاج کرنے میں مدد ملتی ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید