• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شین وارن کی موت سے پہلے کی زیروٹ سے آخری تصویر وائرل

حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی مرنے سے چند گھنٹے پہلے کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔

شین وارن کی موت سے پہلے کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہوں نے تھائی لینڈ کے ریزورٹ میں ٹہلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریزورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شین وارن سفید ٹی شرٹ اور سیاہ شارٹس میں ملبوس ٹہل رہے ہیں۔

شین وارن کے ہاتھ میں کچھ کپڑے بھی موجود ہیں جبکہ اُنہوں نے سر پر کیپ بھی پہنا ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ سی سی ٹی وی فوٹیج شین وارن کی موت سے چند گھنٹے پہلے کی ہے جس میں وہ کافی پُرسکون نظر آئے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن گزشتہ ہفتے دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

52 سالہ وارن اپنے دوستوں کے ساتھ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے تھے جب انہوں نے آخری سانس لی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید