• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کا نام بگاڑنے پر چوہدری شجاعت کا تبصرہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے سیاسی رہنماؤں کا نام بگاڑنے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے  تبصرہ کیا ہے۔

چوہدری شجاعت نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، اچھا ہوتا وزیراعظم سورۃ الحجرات کی آیت نمبر 11 ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیتے۔

سربراہ ق لیگ نے کہا کہ وزیراعظم سورۃ الحجرات کا مطالعہ کرتے تو  سیاسی رہنماؤں پر الزامات لگانے کے ساتھ، برے القاب سے نہ پکارتے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ سیاستدانوں کو مشورہ ہے سیاست میں شائستگی، رواداری کا دامن نہ چھوڑا جائے۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ق کے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی اتحادی خوش نہیں۔

اجلاس میں پنجاب کی موجودہ صورتِ حال اور ترین گروپ کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا تھا، جبکہ شرکاء نے رائے دی تھی کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی اتحادی خوش نہیں، ق لیگ کو جلد اپنا سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد اور اپنے سیاسی مستقبل کو دیکھتے ہوئے مشاورت سے فیصلے کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید