• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی اسٹاک مارکیٹ 20 کروڑ سرمایہ کاروں کے ساتھ سرفہرست

بیجنگ ( شِنہوا)چین کی سکیورٹیز مارکیٹ میں فروی تک سرمایہ کاروں کی تعداد 20 کروڑ کی حد کو عبور کرگئی تھی۔ چائنہ سکیورٹیز ڈیپازٹری اینڈ کلیئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ کے مطابق چین کی سکیورٹیز مارکیٹ نے گزشتہ ماہ 14لاکھ 10ہزار نئے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کیا جس سے مجموعی تعداد 20کروڑ 1 لاکھ 50ہزار ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق نئے سرمایہ کاروں میں یہ اضافہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 6.82فیصد زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق نئے سرمایہ کاروں میں اکثریت انفرادی سرمایہ کاروں کی ہے جو کہ 14لاکھ 10ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ سرمایہ کار اداروں کی تعداد 2 ہزار 700رہی۔

دنیا بھر سے سے مزید