• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران میں مساجد پر’’بدلہ لینے کا جھنڈا ‘‘ لال پرچم لہرا دیئے گئے

اسلام آباد (فاروق اقدس)تہران میں مساجد پر’’بدلہ لینے کا جھنڈا ‘‘ لال پرچم لہرا دیئے گئے ،جب ریاست یا قوم کسی بڑی مذہبی و قومی شخصیت کےقتل کا بدلہ لینے کیلئے تیار ہوتولال پرچم بلندہوتا ہے ،ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلاکر رکھ دیا،ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق تل ابیب میں خوف و ہراس کا ماحول،اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد ایران کی جوابی کارروائی کو دنیا بھر میں غیر متوقع طور پر قدرے حیرت سے دیکھا جارہا ہے خود اسرائیل نے بھی ایران کی جانب سے اتنی منظم اور خطرناک جوابی کارروائی پر اضطراب کا اظہار کیا ہے ،اسرائیل کے کثیر الاشاعت جریدے ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق 13 اور 14 جون کی درمیانی شب داغے گئے میزائل حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلاکر رکھ دیا انہوں نے حملوں کو تاریخ کے بدترین حملے قرار دیدیا، ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب کے متعدد علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے لوگ رات دیر گئے ہونیوالے ایرانی حملوں کے خوف سے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہیں نکل پائے ۔

دنیا بھر سے سے مزید